تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

پاکستان میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا، عید الفطر منگل کو ہوگی

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیرآزاد کا کہنا ہے کہ پاکستان کے کسی بھی حصے میں شوال کے چاند کی شہادت موصول نہیں ہوئی لہٰذا پہلی عید الفطر 3 مئی بروز منگل ہوگی۔

اسلام آباد میں شوال کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیرِ صدارت ہوا جب کہ پاکستان بھر میں زونل ہلال کمیٹی کے اجلاس بھی منعقد ہوئے۔

اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا عبد الخبیر آزاد نے کہا کہ پاکستان بھر میں زونل ہلال کمیٹی کے اجلاس ہوئے، لاہور، کراچی، پشاور اور کوئٹہ میں منعقد ہوئے، شوال کا چاند نظر نہیں آیا۔

انہوں نے کہا کہ شوال کا چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی، شوال کا چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی، عید الفطر 3 مئی بروز منگل کو ہوگی، ہماری کوشش ہے کہ اس پلیٹ فارم کو منظم کریں۔

دوسری جانب آبادی کے لحاظ سے پاکستان کے سب سے بڑے صوبے پنجاب میں شوال کا چاند نظر نہ آنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ شوال کا چاند دیکھنے کے لیے زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس لاہور میں ہوا جس کے بعد مفتی رمضان سیالوی نے اعلان کیا کہ پنجاب میں شوال کا چاند نظر آنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی۔

سندھ کے شہر کراچی میں بھی شوال کا چاند نظر نہ آنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات نے پہلے ہی پیشگوئی کر دی تھی کہ امکان ہے کہ چاند کی پیدائش ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب 1 بج کر 28 منٹ پر ہوگی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستان میں یکم مئی کو شوال کا چاند نظر آنے کے امکانات نہیں، ملک کے زیادہ تر حصوں میں آسمان پر بادل چھائے رہیں گے، عید الفطر 3 مئی بروز منگل کو ہونے کے قوی امکانات ہیں۔

دوسری جانب سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا ہے جس کے بعد مملکت میں عید الفطر 2 مئی بروز پیر کو ہوگی۔

Comments

- Advertisement -