جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

‘پنجاب میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا’

اشتہار

حیرت انگیز

آبادی کے لحاظ سے پاکستان کے سب سے بڑے صوبے پنجاب میں شوال کا چاند نظر نہ آنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

شوال کا چاند دیکھنےکیلئے زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس لاہور میں ہوا جس کے بعد مفتی رمضان سیالوی نے اعلان کیا کہ پنجاب میں شوال کا چاند نظر آنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ محکمہ موسمیات کے چاند سے دورانیہ کا وقت ختم ہو چکا ہے اس وقت میں کہیں بھی چاند کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی، 6 بجکر 44منٹ سے 7 بجکر 20منٹ تک چاند کا دورانیہ تھا۔

- Advertisement -

مفتی رمضان سیالوی کا کہنا تھا کہ شوال کے چاند سے متعلق حتمی اعلان مولانا عبدالخبیرآزاد کریں گے۔

دوسری جانب سندھ ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں بھی شوال کا چاند نظر نہ آنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں