بدھ, جون 26, 2024
اشتہار

عیدالفطر کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 9 اپریل کو طلب

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : شوال کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 9 اپریل کو طلب کرلیا گیا، محکمہ موسمیات نے 9 اپریل کو عید الفطر کا چاند نظرآنے کے امکان ظاہر کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق عیدالفطر کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 9 اپریل کو طلب کرلیا گیا۔

رویت ہلال کمیٹی کااجلاس وزارت مذہبی امور اسلام آباد میں ہوگا، چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد اجلاس کی صدارت کریں گے۔

- Advertisement -

اجلاس میں کمیٹی ممبران ، محکمہ موسمیات ،اسپارکو سائنس ٹیکنالوجی حکام شریک ہوں گے جبکہ زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس مقررہ مقامات پر ہوں گے۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی شہادتوں کی روشنی کی چاند کی رویت سے متعلق حتمی اعلان کرے گی۔

محکمہ موسمیات نے 9 اپریل کو عید الفطر کا چاند نظرآنے کے امکانات ظاہر کردیئے ہیں۔

ماہرہن کا کہنا ہے کہ نئے چاند کی پیدائش 8 اپریل کو رات 11 بج کر 21 منٹ پر ہوگی جب کہ 9 اپریل کو چاند کی عمر 19 سے 20 گھنٹے ہو جائے گی، جس کی وجہ سے غروبِ آفتاب کے بعد چاند نظر آنے کا دورانیہ 50 منٹ سے زائد ہوگا اور 9 اپریل کو عید الفطر کا چاند نظر آنے کے واضح امکانات ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں