منگل, اپریل 1, 2025
اشتہار

عید پر ریلیز ہونیوالی فلم "سکندر” کی ٹکٹوں کی قیمتیں کہاں تک جا پہنچیں؟

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ کے بھائی جان سلمان خان کی عید پر ریلیز ہونے والی فلم "سکندر” کی ٹکٹوں کی قیمتیں عام فلموں کی قیمت سے کہیں زیادہ ہیں۔

سلمان خان کی سکندر 30 مارچ کو بڑے پردے پر ریلیز ہوئی ہے، اے آر مروگاداس کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کے لیے ایڈوانس بکنگ منگل 25 مارچ کو شروع ہوئی تھی، شائقین نے سلمان خان کی فلم کے پہلے دن کے شوز کے ٹکٹ حاصل کرنے میں کافی دلچسپی دکھائی تھی۔

سلمان خان اپنی فلموں کی کامیابی کیلیے دعا کیوں نہیں کرتے؟

زبردست مانگ کی وجہ سے بھارت کے بڑے شہروں میں ٹکٹوں کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ہے اور سکندر کے ٹکٹ کی قیمت 2200 روپے تک جاپہنچی ہے۔

ممبئی میں پلازہ سینما نے شام کے شوز کے لیے اپنی ریلائنر سیٹوں کی قیمت 700 بھارتی روپے رکھی ہے جبکہ ملٹی پلیکسز نے اپنے پریمیم ٹکٹوں کے لیے "بلاک بسٹر پرائسنگ” رکھی ہے جس میں لگز سیٹیں 2,200 بھارتی روپے تک ہیں۔

دہلی میں بھی ٹکٹوں کی قیمت میں اضافے کا رجحان دیکھا جا رہا ہے، وہاں بھی پریمیم ٹکٹ 1,600 اور 1,900 بھارتی روپے کے درمیان بک رہے ہیں۔

عام فلم کے مقابلے میں اتنی زیادہ قیمتوں کے باوجود، بہت سی اسکرینوں پر فلم کی ٹکٹیں پہلے ہی فروخت ہو چکی ہیں۔ یہاں تک کہ بڑے شہروں میں ملٹی پلیکس کی ریگولر سیٹیں بھی 850 سے 900 روپے تک فروخت ہو رہی ہیں۔

سلمان خان کی فلم “سکندر” ریلیز سے چند گھنٹوں قبل آن لائن لیک

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں