لاہور: صوبہ پجاب کے دارالحکومت لاہور میں پولیس نے عید الفطر کا سیکیورٹی پلان تیار کر لیا۔ سی سی پی او کہتے ہیں عید پر 20 ایس پیز اور 50 ڈی ایس پیز سمیت 15 ہزار سے زائد پولیس اہلکار ڈیوٹی دیں گے۔
تفصیلات کے مطابق سی سی پی او لاہور امین وینس کی زیر صدارت اجلاس میں عید کے لیے سیکیورٹی پلان کو حتمی شکل دی گئی۔
شہر کی 27 سو مساجد میں عید کی نماز ادا کی جائے گی۔
سی سی پی او نے افسران کو ہدایت کی کہ حساس مساجد کے اطراف میں پولیس کے گشت کو مؤثر بنایا جائے اور پارکنگ کو مساجد سے 200 میٹر کی دوری پر رکھا جائے۔
انہوں نے تمام ڈویژنل ایس پیز کو فلیگ مارچ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ہوائی فائرنگ اور ون ویلرز کے خلاف کارروائی کو یقینی بنایا جائے۔