متحدہ عرب امارات میں عیدالفطر 21 اپریل بروز جمعہ ہونے کا امکان ہے۔
متحدہ عرب امارات کی فلکیات سوسائٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین ابراہیم الجروان کے مطابق 21 اپریل کو عیدالفطر ہونے کا قوی امکان ہے۔
انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کا پورا چاند جمعرات 20 اپریل کو مقامی وقت کے مطابق صبح 8 بجکر 36 منٹ پر ہو گا جب کہ شوال کا چاند جمعرات 20 اپریل صبح 8 بجکر 13 منٹ پر پیدا ہوگا اور غروب آفتاب کے 22 منٹ بعد تک دیکھا جا سکے گا۔
ماہرفلکیات کی پیشگوئی کے بعد حکومت شوال کے چاند کی تصدیق کر کے عیدالفطر کی چھٹیوں کا اعلان کرے گی۔
دوسری جانب سعودی عرب میں عید الفطر کی تعطیلات 17 اپریل سے ہوں گی۔ ساما نے عیدالفطر کی تعطیلات کے حوالے سے بتایا کہ پیر 17 اپریل 2023 یعنی 26 رمضان کی ڈیوٹی کے بعد بینکوں میں تعطیلات کا آغاز ہوگا۔
منگل 25 اپریل یعنی 5 شوال سے سے بینک دوبارہ کھلیں گے۔