بدھ, جون 26, 2024
اشتہار

ملک بھر میں آج عید الاضحیٰ مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے

اشتہار

حیرت انگیز

ملک بھر میں آج عید الاضحیٰ مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے، اے آر وائی نیٹ ورک کی طرف سے اہل وطن کو عیدالاضحیٰ مبارک ہو۔

بقر عید کے موقع پر ملک بھر میں نماز عید کے روح پرور اجتماعات منعقد ہوئے، اسلام آباد کی فیصل مسجد اور راولپنڈی کے عیدگاہ گراؤنڈ میں نماز عید ادا کی گئی، کراچی میں سبیل والی مسجد، لاہور کی بادشاہی مسجد میں بھی نماز عید کے بڑے اجتماعات منعقد ہوئے۔

ملک بھر میں سنتِ ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے جانوروں کی قربانی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

- Advertisement -

صدر آصف زرداری، وزیر اعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے قوم کو عید الاضحیٰ کی مبارک باد دی ہے، اور کہا کہ پوری قوم اخوت، ایثار، محبت اور اخلاص سے سرشار ہو کر ضرورت مندوں کی مدد کرے، قربانی کی اصل روح کو سمجھ کر عملی زندگی میں ایثار و قربانی کا مظاہرہ کریں۔

عسکری قیادت نے کہا کہ عیدالاضحی کے مبارک دن پر ہم وطن کی آزادی، امن کے لیے شہدا اور غازیوں کے مقروض ہیں۔ دریں اثنا صدر آصف علی زرداری نوابشاہ میں عید منا رہے ہیں، جب کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے ماڈل ٹاؤن میں نمازعید ادا کی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں