بدھ, جون 26, 2024
اشتہار

عیدالاضحیٰ پر میک اپ کیسا ہونا چاہیے؟

اشتہار

حیرت انگیز

عید کے موقع پر لباس زیور سب کچھ اچھا ہو لیکن اگر میک اپ ٹھیک طریقے سے نہ کیا گیا ہو تو شخصیت میں کچھ کمی سی محسوس ہوتی ہے۔

عید قرباں پر جہاں خواتین گھر اور کھانے کی تیاریوں میں مصروف نظر آتی ہیں وہیں یہ تیاری مکمل ہوتے ہی انہیں اپنے سجنے سنورنے کی فکر ستانے لگتی ہے۔

چہرے پر سمجھداری سے میک اپ کا استعمال شخصیت میں نکھار کا سبب بنتا ہے، اس کام کیلئے ضروری ہے کہ میک اپ کے چند سنہری اور بنیادی اصول اپنا کر آپ خود کو دلکش اور دل آویز بنا سکتی ہیں۔

- Advertisement -

عید سے ایک رات قبل چہرے پر کوئی بھی قدرتی فیس ماسک اپلائی کریں۔ کھیرا، بیسن ،دودھ، دہی شہد یا ایلویرا جیسے قدرتی اجزا کے امتزاج کا چہرے پر استعمال رنگت کو صاف اور چمک دار بنانے میں مدد دے گا۔

نو فاؤنڈیشن

فاؤنڈیشن خواتین کے میک اپ کا ایک اہم اور ضروری حصّہ ہے لیکن نو میک اپ لک کے لیے فاؤنڈیشن کا استعمال نہ کیا جائے تو بہتر ہے، اس کے برعکس میک اپ کے لیے لائٹ کوریج کریں لیکن اگر فاؤنڈیشن استعمال کرنا ضروری ہو تو جلد کی مناسبت سے فاؤنڈیشن کا انتخاب کریں۔

کنسیلر

چہرے پر موجود داغ دھبوں اور حلقوں کو چھپانے کے لیے کنسیلر کا استعمال بہترین ہے، جلد کی مناسبت سے کنسیلر کا انتخاب کرتے ہوئے کم مقدار میں آنکھوں کے نچلی جانب اور داغ دھبوں پر اپلائی کریں۔

بلش آن

چہرے کی خوبصورتی کو نکھارنے کے لیے گالوں پر بلش آن کا استعمال ضروری ہے لیکن انتہائی کم مقدار میں، ناک کے لیے وارم ٹون بلش کا استعمال کریں۔

آنکھوں کے لیے مخصوص کلرز

نومیک اپ لک کے لیے آئی شیڈو پنک یا کریمی کلر کا آئی شیڈو کلرز استعمال کریں اور انہیں انگلیوں کی مدد س بلینڈ کریں، آئی لائنر کے براؤن کلر زیادہ مناسب ہے۔

لپ اسٹک

لپ اسٹک کے بنا میک اپ مکمل نہیں ہوسکتا لہٰذا نو میک اپ لک کے لیے ایسے لپ کلرز کا استعمال کریں جن سے آپ کی اسکن اور میک اپ دونوں نیچرل سے محسوس ہوں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں