جمعہ, مارچ 28, 2025
اشتہار

نوسر باز بیوپاری نے قربانی کا جانور خریدنے پر شہری کو چونا لگا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

گوجرانوالہ: صوبہ پنجاب کی مویشی منڈی میں جانور کی خریداری کے لیے آئے شہری کو نوسر باز بیوپاری نے چونا لگا دیا، چھوٹے سے دنبے پر موٹی اور بڑی نقلی کھال چپکا کر بیچ دیا۔

تفصیلات کے مطابق چال بازی کا یہ واقعہ گوجرانوالہ شہر کے علاقے گکھڑ میں پیش آیا جہاں ہوشیار بیوپاری نے موقع دیکھ کر سادہ خریدار کو بے وقوف بنا دیا، متاثرہ شخص ظاہری صحت مند نظر آنے والا دنبا خرید کر گھر لے گیا جس کے بعد اسے پتا چلا کہ اسے نوسر باز نے چونا لگا دیا ہے۔

متاثرہ خریدار کا کہنا ہے کہ بچے کی ضد پر دنبا لیا، گھر جاکر دیکھا تو کھال ایلفی سے لگی ہوئی تھی، نوسربازوں نے چھوٹے دنبے پر نقلی کھال لگا کر فروخت کیا۔ اس واقعے نے مذکورہ شہری کو مایوس کردیا۔

خیال رہے کہ مویشی منڈیوں میں اس سے قبل بھی نوسر بازیاں ہوتی رہی ہیں۔ ماضی میں نقلی دانت لگے جانور بھی فروخت کیے جارہے تھے جس پر انتظامیہ نے ایکشن لیا تھا۔

https://www.facebook.com/permalink.php?story_fbid=277596113546356&id=100038879084080

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں