جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

عید الضحٰٰی کے دوسرے روز بھی مقبوضہ وادی میں کرفیو نافذ

اشتہار

حیرت انگیز

سری نگر: بھارت نے مقبوضہ کشمیرمیں ظلم کی نئی تاریخ رقم کردی، جہاں عید الضحٰی کے دوسرے روز بھی کرفیو نافذ ہے، کشمیری مسلمانوں کو گزشتہ روز نماز عید کی بھی اجازت نہ ملی، عیدگاہ میں نماز عید پڑھنے کی کوشش کرنے والے دو نوجوانوں کو فائرنگ کرکے شہید کردیا تھا۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی خونی ہولی جاری ہے، جس میں عیدالاضحیٰ پر بھی کوئی کمی نہ آئی اور مزید دو کشمیری شہید ہوگئے۔

kashmir-11

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سری نگر میں قابض بھارتی فوج نے عیدگاہ میں نماز پڑھنے کیلئے آنے والے دو نوجوانوں کو فائرنگ کرکے شہید کردیا، شہید ہونیوالوں کی شناخت انیس سالہ مصطفی میر اور شاہد احمد کے نام سے ہوئی ہے۔


مزید پڑھیں : کشمیریوں نے عید الاضحیٰ خوف کے سائے میں منائی۔ نما زعید بھی نہ پڑھ سکے


گذشتہ روز سری نگر ،بڈ گام ،اسلام آباد ،شوپیاں ،پلوامہ ،کولگام اور بارہ مولہ میں معصوم کشمیریوں نے بھارتی مظالم کے خلاف مظاہرے کیے گئے، اس دوران مظاہرین نے آزادی اور پاکستان کے حق میں فلک شگاف نعرے لگائے، جس پر بھارتی فورسز نے طیش میں آکر پیلٹ گن اور آنسو گیس کی شیلنگ کی جس سے متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

kashmir-12

ستر روز سے جاری کرفیو کے باعث کشمیری پہلے ہی نماز جمعہ ادا کرنے سے قاصر ہیں اور مقبوضہ وادی میں انسانی حقوق کی پامالی معمول بن گئی ہے۔

واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ ماہ تحریک آزادی کے نوجوان کمانڈر بربان مظفر وانی کی شہادت کے بعد سے مقبوضہ وادی میں بھارتی مظالم کے خلاف احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے اور اب تک 97 کشمیری شہید ہوچکے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں