بدھ, جون 26, 2024
اشتہار

عیدالاضحیٰ، حج کے موقع پر پوری قوم، عالم اسلام کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، وزیراعظم

اشتہار

حیرت انگیز

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عیدالاضحیٰ، حج بیت اللہ کے موقع پر پوری قوم اور عالم اسلام کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

شہبازشریف نے عید الاضحیٰ کے موقع پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ اللہ سے دعا ہے وہ پاکستانی قوم اور ملت اسلامیہ کی عبادات و قربانیاں قبول فرمائے، حضرت ابراہیمؑ اور حضرت اسماعیلؑ کی قربانی و اطاعت کے جذبے کو خراج عقیدت پیش کرنے کا دن ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ قربانی کا عمل وہ عمل ہے جس کا مقصد نفسانی خواہشات کو اعلیٰ مقاصد کے حصول کیلئے قربان کرنا ہے۔

- Advertisement -

انھوں نے کہا کہ معاشی طور پر کمزوروں کا خیال رکھیں تاکہ وہ بھی اِن خوشیوں کو بھرپور طریقے سے مناسکیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ آج فلسطین اور مقبوضہ کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کی عظیم قربانی کو بھی یاد رکھنا ہے، فلسطینی اور کشمیری ظلم و ستم کے سامنے آہنی دیوار کی مانند ڈٹ کر کھڑے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں