ہفتہ, ستمبر 21, 2024
اشتہار

عیدالاضحیٰ: گوجرانوالہ میں پہلوانوں نے اکھاڑے کے بجائے دستر خوان سجا لیا

اشتہار

حیرت انگیز

گوجرانوالہ کی ایک وجہ شہرت پہلوان ہیں اور پہلوانوں کے اس شہر میں عیدالاضحیٰ پر انہوں نے اکھاڑے کے بجائے دستر خوان سجا لیا۔

اے آر وائی نیوز کے رپورٹر غلام فرید کی رپورٹ کے مطابق یہ دستر خوان ستارہ پاکستان کے اعزاز کے حامل ریاض پہلوان کی جانب سے ساتھی پہلوانوں کے اعزاز میں منعقد کی گئی تھی۔

اس عید دستر خوان پر مٹن قورمہ، مٹن کڑاہی، مٹن بریانی، چانپ، کوفتے، دیسی گھی سے بنا حلوہ، کسٹرڈ جیسے لوازمات موجود تھے جب کہ گرمی کی مناسبت سے فالسے کے شربت کا اہتمام بھی کیا گیا تھا۔

- Advertisement -

پہلوانوں نے خوب سیر ہوکر یہ دعوت اڑائی اور اس کے بعد فالسے کا ٹھنڈا ٹھار شربت پی کر اس کا لطف دوبالا کیا۔

اس موقع پر پہلوانوں کا کہنا تھا کہ عید کے موقع پر اکھاڑے تو بند ہیں لیکن ہمارا کھانوں کا اکھاڑا عید کے تینوں دن جاری رہے گا اور ایک بکرا کھانا تو کوئی بڑی بات نہیں ہوگی۔ وہ عید کے تین دن  ان لذیذ کھانوں پر زور ازمائی میں مصروف رہیں گے۔

عید کے تینوں ایام میں پہلوان اپنے اپنے گھروں میں ساتھی پہلوانوں کی دعوت کر کے عید کے خوب مزے اڑائیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں