متحدہ عرب امارات میں عیدالفطر پر 4 سے 5 چھٹیاں ہونے کا امکان ہے۔
متحدہ عرب امارات کی کابینہ کے تازہ ترین تعطیلات کے کیلنڈر کے مطابق عید الفطر کے لیے عام تعطیل شوال کے پہلے، دوسرے اور تیسرے دن ہو گی تاہم، اس سال کا کیلنڈر چاند نظر آنے کے لحاظ سے، زیادہ چھٹیاں کا سبب بن سکتا ہے۔
اگر شوال کا چاند 29 مارچ بروز ہفتہ کی شام نظر آ گیا تو عید الفطر 30 مارچ بروز اتوار کو شروع ہو گی اور اتوار کو عید کا پہلا دن ہو گا۔ اس صورت میں، سرکاری تعطیل اتوار سے منگل تک جاری رہے گی، زیادہ تر کارکنوں کو ہفتہ سے منگل تک چار دن کا ویک اینڈ ملے گا۔
لیکن اگر ہفتہ کی شام کو چاند نظر نہیں آتا ہے، تو رمضان 30 دنوں تک بڑھ جائے گا، اور عید پیر 31 مارچ کو شروع ہو گی۔ ایسے میں بہت سے رہائشیوں کے لیے ہفتے کے روز سے شروع ہونے والی تعطیلات بدھ تک جاری رہیں گی جو کہ 5 چھٹیوں کا طویل ویک اینڈ ہو گا۔
مصر کے نیشنل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ آف آسٹرونومی اینڈ جیو فزکس کے فلکیاتی تخمینے بتاتے ہیں کہ نیا ہلال ہفتے کو دوپہر 1 بجے پیدا ہوگا اور زیادہ تر عرب دارالحکومتوں میں غروب آفتاب کے بعد کئی منٹ تک دکھائی دے گا۔ اس بات کا قوی امکان ہے کہ عید اتوار کو ہوگی۔
پاکستان
ماہرین فلکیات نے رمضان المبارک 29 روز اور عید الفطر 31 مارچ کو ہونے کی پیش گوئی کردی۔
ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ رواں رمضان المبارک 29 دنوں کا ہوگا جبکہ عید الفطر 31 مارچ کو منائے جانے کا امکان ہے۔
ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ ملک میں 30 مارچ کی شام عید الفطر کا چاند نظر آنے کا امکان ہے۔
غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 26 گھنٹے ہوگی جبکہ چاند نظر آنے کے امکانات واضح ہوں گے، 30 روزے پورے ہونے کی صورت میں عید الفطر یکم اپریل بروز منگل کو ہوگی۔
سعودی عرب
سعودی عرب میں عید ممکنہ طور پر 30 یا 31 مارچ کو ہوگی جس کا فیصلہ چاند کی رویت پر ہوگا تاہم سعودی وزارت افرادی قوت نے مملکت کے نجی اور غیر منافع بخش اداروں کے لیے عیدالفطر کی تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے۔
اخبار 24 کے مطابق وزارت نے عیدالفطر کے سلسلے میں چار روز کی چھٹیوں کا اعلان کیا ہے۔ یہ تعطیلات اتوار 30 مارچ سے 2 اپریل تک ہوں گی۔
اس کے علاوہ عیدالاضحی پر 6 روز کی چھٹیوں کا اعلان کیا گیا ہے۔