یو اے ای میں بھی پیر کے روز عید کا چاند نظر نہیں آیا۔ عید الفطر بروز بدھ 10 اپریل کو منائی جائے گی، جبکہ کویت، قطر اور بحرین میں بھی عیدالفطر بدھ کو ہوگی۔
خبر رساں ادارے امارات الیوم کے مطابق رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس پیر کو ابوظبی جوڈیشل ڈیپارٹمنٹ میں منعقد کیا گیا، بعد میں اعلان کیا گیا کہ تمام شرعی شہادتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے پیر کو چاند نظر آنا ممکن نہیں تھا۔
اعلان کیا گیا کہ منگل 9 اپریل کو 30 رمضان المبارک ہے اور بدھ 10 اپریل کو یکم شوال ہو گی۔
دوسری جانب سعودی عرب میں مسجد الحرام مکہ مکرمہ اور مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی جنرل پریذیڈنسی نے اہم اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’مسجد الحرام میں عیدالفطر کی نماز کی امامت شیخ صالح بن حمید جبکہ مسجد نبوی میں شیخ احمد بن علی الحذیفی کریں گے‘۔
عرب میڈیا کے مطابق مسجد الحرام میں عیدالفطر کی نماز بدھ 10 اپریل کی صبح 6 بجکر 19 منٹ پر ادا کی جائے گی۔ جبکہ مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں صبح 6 بجکر 20 منٹ پر نماز عید الفطر ادا کی جائے گی۔
دنیا کے مختلف حصوں میں سورج گرہن کا اختتام
واضح رہے کہ سعودی عرب میں پیر کی شام عیدالفطر کا چاند نظر نہیں آیا،مملکت میں عید الفطر بدھ 10 اپریل کو ہو گی۔