تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

پاکستان میں عید الاضحیٰ کب ہوگی؟ اعلان آج ہوگا

کراچی : ذوالحج کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا، چاند نظر آنے کی صورت میں عید الاضحیٰ 9 جولائی 2022 بروز ہفتہ ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق ذوالحج کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج کراچی میں ہوگا ، مولانا سید محمد عبدالخبیر اجلاس کی صدارت کریں گے۔

اجلاس میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی اور زونل رویت ہلال کمیٹی کراچی کے ممبران، وزارت مذہبی امور، محکمہ سپارکو،محکمہ موسمیات، اور وزارت سائنس وٹیکنالوجی کے نمائندے بھی شریک ہوں گے۔

زونل کمیٹیوں کے اجلاس ان کے متعلقہ ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد،لاہور،کوئٹہ،پشاور میں منعقد کئے جائیں گے ،مولانا سید محمد عبدالخبیر موصول ہونے والی شہادتوں کو مد نظر رکھتے ہوئے چاند کے حوالے سے اعلان کریں گے۔

چاند نظر آنے کی صورت میں عید الاضحیٰ 9 جولائی 2022 بروز ہفتہ ہوگی۔

دوسری جانب ماہرین فلکیات نے عیدالاضحیٰ 10 جولائی کو ہونے کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ 29 جونکو ذوالحج کا چاند نظر آنے کے امکانات کم ہیں۔

خیال رہے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں عیدالاضحیٰ 9 جولائی بروز ہفتہ ہونے کا امکان ہے، ہجری قمری کیلنڈر میں اسلامی مہینے کے آغاز کا تعین چاند کی شرعی رویت سے ہوتا ہے تاہم فلکیاتی حسابات کی بنیاد پر ممکنہ تاریخوں کی پیش گوئی کی جا سکتی ہے۔

چنانچہ 30 جون بروز جمعرات ذی الحجہ کا پہلا دن ہوگا، 9 جولائی بروز ہفتہ عید الاضحیٰ کا پہلا دن ہونے کا امکان ہے۔

اس لحاظ سے جمعہ 8 جولائی کو اسلامی کلینڈر کا سب سے اہم اور مقدس دن یومِ عرفہ منایا جائے گا۔ یہ حج ایام کے اہم ترین تین دنوں میں سے دوسرا دن ہوگا اور اس کے اگلے روز عیدالاضحیٰ منائی جائے گی۔

Comments

- Advertisement -