پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسلمانوں نے عید الفطر مذہبی جوش و خروش کے ساتھ منائی اب دو ماہ کے وقفے کے بعد لوگ عید الاضحیٰ منائیں گے۔
عید الاضحیٰ کو قربانی کا تہوار ہے جو ذی الحجہ کی 10ویں تاریخ کو منایا جاتا ہے اور لوگ سنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے جانور ذبح کرتے ہیں۔
عید الاضحیٰ کی تاریخ
ماہرین نے رواں سال عید الاضحیٰ 7 جون 2025 بروز ہفتے کو ہونے کی پیش گوئی کی ہے۔
ان تاریخوں کے مطابق پاکستانی 7 جون ہفتے سے 9 جون پیر تک عید الاضحیٰ منائیں گے۔
نوٹ: یہ تاریخیں قمری حساب پر مبنی ہیں اور حتمی تاریخوں کا اعلان رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔
متحدہ عرب امارات میں فلکیاتی پیش گوئیوں کے مطابق عید الاضحیٰ 6 جون بروز جمعہ کو ہونے کی توقع ہے۔ ایمریٹس آسٹرونومی سوسائٹی نے تصدیق کی ہے کہ ذی الحجہ کے آغاز کا ہلال کا چاند 27 مئی کو نظر آنے کا امکان ہے جس سے 28 مئی کو اسلامی مہینے کا پہلا دن ہوگا۔