میلسی : عید کے موقع پر کپڑے سینے سے انکار پر گاہکوں نے درزی کی درگت بنا ڈالی، گاہکوں نے راڈ مار کر درزی آصف اور اس کے ساتھی کو زخمی کردیا۔
تفصیلات کے مطابق میلسی میں کپڑوں کی سلائی سے انکار درزی کا جرم بن گیا، مہران، یوسف اوردو نامعلوم افراد نے کپڑے سینے سے انکار پر درزی محمد آصف اور اس کے ساتھی پر لوہے کے راڈز سے حملہ کردیا.
جس سے دونوں شدید زخمی ہوگئے ، جنہیں ٹی ایچ کیو اسپتال میلسی منتقل کر دیا گیا ہے۔
درزی محمدآصف کا کہنا ہےکہ بکنگ بند ہونے کی وجہ سے کپڑے لینے سے انکار کیا تھا، جان سےمارنے کی بھی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔
پولیس کے مطابق ملزمان فرارہوگئے ہیں، جن کی گرفتاری کیلئے چھاپے مار رہے ہیں۔
خیال رہے عید الفطر اسلامی کیلنڈر میں ایک اہم تہوار ہے، جو رمضان کے مقدس مہینے کے اختتام پر منایا جاتا ہے۔