اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

مصر میں دہشت گرد حملہ، ایفل ٹاور اندھیرے میں ڈوب گیا

اشتہار

حیرت انگیز

پیرس: مصر میں مسجد پر دہشت گردوں کے حملے میں شہید ہونے والے افراد کے اہل خانہ سے اظہار یکجہتی کے لیے ایفل ٹاور تاریکی میں ڈوب گیا۔ مصر میں ہونے والے حملے میں 235 افراد شہید اور سینکڑوں زخمی ہوئے۔

گزشتہ روز مصر کی مسجد روضہ میں دھماکہ کے شہدا کو خراج عقیدت اور ان کے اہل خانہ سے اظہار یکجہتی کے لیے فرانسیسی دارالحکومت پیرس کے تاریخی ایفل ٹاور کی روشنیاں گل کر دی گئیں۔

گزشتہ روز وادی سینا میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے دوران دہشت گردوں نے مسجد پرحملہ کر کے درجنوں نمازیوں کو شہید کردیا تھا۔

دھماکے کے فوری بعد 50 سے زائد ایمبولینس موقع پر پہنچیں تو دہشت گردوں نے زخمی اور لاشیں لے جانے والی ایمبولینس کو بھی نشانہ بنایا۔

قاہرہ: نماز جمعہ کے دوران دھماکہ، 235 افراد شہید

ہولناک دھماکے میں 235 افراد شہید ہوچکے ہیں جبکہ سینکڑوں زخمی ہیں۔

دھماکے کے بعد غزہ اور ملحقہ سرحدوں کی سیکیورٹی سخت کردی گئی ہے۔ مصری صدر السیسی نے دھماکے کے پیش نظر 3 روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں