منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

سری لنکا دھماکےکےمتاثرین سے اظہاریکجہتی ،ایفل ٹاور تاریکی میں ڈوب گیا

اشتہار

حیرت انگیز

پیرس: سری لنکابم دھماکوں کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والوں اور متاثرین سے اظہار یکجہتی کے لیے فرانس میں ایفل ٹاور تاریکی میں ڈوب گیا، سری لنکا بم دھماکوں میں ہلاکتوں کی تعداد 290  تک جا پہنچی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق دارالحکومت پیرس میں سری لنکا دھماکے سے جاں بحق افراد کو خراج عقیدت پیش کرنے اور لواحقین سے اظہار یکجہتی کے لیے ایفل ٹاور کی روشنیاں بجھا دی گئیں ۔

شہر کے مرکزی چوک پرسیکڑوں افراد نے شمعیں روشن کرکے ہلاک افراد کوخراج عقیدت پیش کیا۔

گذشتہ روز سری لنکا میں ایسٹر کے موقع پر 3 گرجا گھروں اور چار ہوٹلوں میں یکے بعد دیگرےآٹھ دھماکے ہوئے تھے ، جس کے نتیجے میں اب تک 290 افراد ہلاک جب کہ 500 زخمی سےزائد ہوگئے۔

مزید پڑھیں : سری لنکا دھماکے، 290 افراد ہلاک، 500 سے زائد زخمی

ملک بھر میں سوگ کا سماں ہیں، دھماکوں کے بعدنافذ کرفیواٹھالیا گیا جبکہ اموات میں اضافے کا خدشہ ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 8 میں سے 3 حملے خودکش تھے، چیکاڈے، سینٹ سیبسٹن اور بیٹیکولا چرچ میں دھماکے اس وقت ہوئے جب لوگ عبادت میں مصروف تھے، پولیس نے چوبیس افراد کوگرفتار کرلیا ہے۔

خیال رہے دوہزارنومیں خانہ جنگی کے بعد سری لنکا میں یہ دہشت گردی کا سب سے بڑا واقعہ ہے، اب تک کسی تنظیم نے دھماکوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں