تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ترکی میں زلزلہ، 8 افراد ہلاک، 5 زخمی

انقرہ: ترکی کے مشرقی علاقوں میں آنے والے 5.7 شدت کے زلزلے کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے۔

غیرملکی خبررسں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ترکی کے مشرقی علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، زلزلے کے باعث 8 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے، زلزلے کے جھٹکے ایران میں بھی محسوس کیے گئے۔

رپورٹ کے مطابق زلزلے کی شدت 5.7 ریکارڈ کی گئی جب کہ زلزلے کی گہرائی 5 کلو میٹر ہے۔

زلزلے کے جھٹکے ترکی کے 43 دیہاتوں سمیت ایران کے سرحدی علاقوں میں بھی محسوس کیے گئے ہیں، زلزلے کے باعث کئی عمارتیں تباہ ہوگئیں اور لوگ ملبے تلے تب گئے۔

زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں امدادی ٹیمیں روانہ کردی گئی ہیں اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ایران کے صوبہ مغربی آذربائیجان کے چار دیہاتوں میں 25 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں اور متعدد مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔

زلزلے کے باعث پڑوسی صوبے وین کے متعدد دیہاتوں کو نقصان پہنچا، رواں ماہ کے اوائل میں اس صوبے میں دو برفاتی تودے گرنے سے 41 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

Comments

- Advertisement -