اسلام آباد: بھارتی خفیہ ادارے را کے لیے کام کرنے والے بھارتی ہائی کمیشن کے آٹھ اہلکاروں کو ملک بدر کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا، اہلکار اتوار کو واپس بھارت روانہ ہوں گے۔
یہ پڑھیں: بھارتی سفارتی اہلکارملک دشمن کاروائیوں میں ملوث تھے، پاکستان
ذرائع نے بتایا کہ زیادہ تر اہلکاروں کو واہگہ بارڈر کے ذریعے بھارتی واپس بھیجا جائے گا ان افسران و اہلکاروں میں راجیش کمار اگنی ہوتری، بلبیر سنگھ، انوراگ سنگھ، امردیپ سنگھ بھٹی،جیا بالن سینتھل، مادھون نندا کمار، وجے کمار اور دھرمیندرا شامل ہیں۔
دفتر خارجہ نے بتایا کہ بھارتی ہائی کمیشن کے کمرشل قونصلر راجیش کمار اگنی ہوتری را کے پاکستان میں اسٹیشن چیف تھے، بھارتی ہائی کمیشن کے فرسٹ سیکریٹری پریس اینڈ کلچر بلبیر سنگھ کا تعلق بھارتی انٹیلی جنس پیورو سے ہے،جیا بالن سینتھل اور سرجیت سنگھ کا تعلق بھی بھارتی انٹیلی جنس بیورو سے ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی ہائی کمیشن میں تعینات 5 افسران کے را ایجنٹ ہونے کا انکشاف
اسی طرح انوراگ سنگھ، امردیپ سنگھ بھٹی، مادھون نندا کمار، وجے کمار اور دھرمیندرا کا تعلق بھارتی خفیہ ایجنسی را سے ہے۔