پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

8 طیاروں کے سیکڑوں مسافروں کو جہاز میں ہی بند کردیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

لندن: برطانوی ایئرپورٹ پر کروناوائرس کے خطرے کے پیش نظر یکے بعد دیگرے 8 جہازوں کے سیکڑوں مسافروں کو لینڈنگ کے بعد طیارے میں ہی بند رکھا گیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں ہیتھرو ایئرپورٹ پر لاک ڈاؤن کیے جانے والے جہازوں میں ایک اماراتی ایئرلائن کا طیارہ بھی شامل تھا جو امریکی ریاست کیلی فورنیا سے لندن پہنچا تھا۔

انڈے ویسٹ نامی باشندے نے غیرملکی میڈیا سے گفتگو کے دوران بتایا کہ طیارے کو لینڈنگ کے بعدلاک ڈاؤن کردیا گیا اور کسی بھی مسافر کو باہر جانے کی اجازت نہیں دی جارہی تھی۔

اس کا کہنا تھا کہ کیپٹن نے تمام مسافروں کو خبردار کیا کہ کروناوائرس کے پیش نظر یہ اقدامات کیے جارہے ہیں اور اس سے پہلے بھی اسی طرح 7 جہازوں کا معائنہ کیا گیا ہے۔

مسافر کا مزید کہنا تھا کہ تھوڑی دیر بعد ایئرپورٹ عملہ آیا اور جہاز میں سے ایک مسافر کو نکال کر لے گیا جس کے بعد تمام مسافروں کو مطلع کیا گیا کہ انہیں ایک یا آدھے گھنٹے میں چھوڑ دیا جائے گا۔

رکن اسمبلی میں کرونا وائرس کی تشخیص

خیال رہے کہ چین کے شہر ووہان سے پھیلنے والے مہلک وائرس کی وجہ سے اب تک تقریباً 1500 افراد ہلاک اور 40 ہزار سے زائد متاثر ہوچکے ہیں، ایک روز قبل جاپان میں بھی کرونا کا مریض زندگی کی بازی ہار گیا۔

عالمی ادارہ صحت نے ناول کرونا وائرس کو COVID19 کا باقاعدہ نام دے دیا جبکہ دنیا بھر کے ماہرین اس وائرس کو کنٹرول کرنے کے حوالے سے تجربات بھی کررہے ہیں، امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ جلد ہی کوئی بڑی پیش رفت سامنے آئے گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں