جمعرات, جون 20, 2024
اشتہار

رفح میں دھماکے میں 8 اسرائیلی فوجی مارے گئے

اشتہار

حیرت انگیز

رفح میں ایک دھماکے میں 8 اسرائیلی فوجی مارے گئے ہیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل نے دھماکے میں رفح میں 8 اسرائیلی فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے۔

امریکی وزیر دفاع نے اسرائیلی ہم منصب کو پینٹاگون مدعو کرلیا ملاقات میں مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر بات چیت کی جائے گی۔

- Advertisement -

علاوہ ازیں فلسطینی اسلامی جہاد القدس بریگیڈ کا کہنا ہے کہ غزہ سے اسرائیل کے انخلا کے بعد ہی قیدیوں کے تبالے کا معاہدہ ہوسکتا ہے، قیدیوں کی واپسی کا واحد راستہ اسرائیل کا غزہ سے انخلا ہے۔

ترک صدر رجیب طیب اردوان کا کہنا ہے کہ امریکا کی جانب سے پیش کیا گیا جنگ بندی کا معاہدہ نیت کا امتحان ہے، جنگ بندی کا منصوبہ حسابی انتخابی حربہ نہیں بلکہ مخلصانہ کوشش ہے وقت بتائے گا۔

خبر ایجنسی کے مطابق پانی کی کمی کے باعث غزہ میں قحط کے حالات مزید خراب ہوگئے ہیں، اسرائیلی فورسز نے شمالی غزہ میں پانی کے تقریباً تمام کنویں تباہ کردیے، فلسطینیوں کو پانی کی کمی، پناہ گاہوں اور خوراک کی کمی سمیت دیگر چیلنجز کا سامنا ہے۔

اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ غزہمیں یو این آر ڈبلیو اے کی صحت کے لیے ایک تہائی سے بھی کم کام کررہا ہے، اسرائیلی بمباری کی وجہ سے مدد کرنے میں مشکلات ہیں۔

ترجمان اقوام متحدہ کا بتانا ہے کہ اسپتال تباہ، انسانی ہمدردی کی بنیاد پر رسائی پر پابندیاں ہیں، غزہ میں طبی سامان اور ایندھن کی کمی بحرانی سطح کو مزید آگے بڑھا رہی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں