جمعہ, اپریل 4, 2025
اشتہار

گلے میں چاکلیٹ پھنسنے سے کمسن طالب علم کی موت

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی ریاست حیدرآباد میں دلخراش واقعے پیش آیا ہے، جہاں چاکلیٹ گلے میں پھنسنے سے آٹھ سالہ بچے کی موت واقع ہوگئی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق افسوسناک واقعہ ریاست ریاست تلنگانہ کے علاقے ورنگل میں پیش آیا۔

رپورٹ کے مطابق ورنگل کا رہائشی کنگن سنگھ بیرون ملک سے وطن واپس آیا، وطن واپسی پر اس نے بچوں کے لئے کھلونوں کے ساتھ ساتھ چاکلیٹ بھی خریدی۔

کنگن سنگھ نے بچوں میں تحائف اور چاکلیٹ تقسیم کیں ، تینوں بچے خوشی خوشی چاکلیٹ اپنے اسکول لے گئے۔

اسکول حکام فوری طور پر سندیپ کو قریبی سرکاری اسپتال لے گئے جہاں ڈاکٹرز کے مطابق دم گھٹنے کے باعث اس کی موت واقع ہوگئی۔

بچے کی اندوہناک موت والدین پر بجلی بن کر گری اور والدین بیٹے کی جدائی پر غم سے نڈھال ہیں۔

ادھر پولیس نے ضابطے کی کارروائی کرنے کے بعد کمسن سندیپ کی لاش کو ورثا کے حوالے کردیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں