ہفتہ, مارچ 22, 2025
اشتہار

8 سالہ بچی سے اسکول کے واش روم میں زیادتی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: شاہدرہ ٹاؤن میں آٹھ سالہ بچی کو اسکول کے واش روم میں مبینہ زیادتی کا نشانہ بنادیا گیا، وزیر اعلی پنجاب نے واقعہ کی تحقیقات اور ملزم کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے دارلحکومت لاہور کے علاقہ شاہدرہ ٹاون کے ایک نجی اسکول میں دس سالہ بچی کو نامعلوم طالبعلم نے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ عمران کی دس سالہ بیٹی نجی اسکول سے پڑھ کر واپس آرہی تھی، گھر آتے ہی اس نے روتے ہوئے بتایا کہ اسے اسکول میں نامعلوم لڑکے نے واش روم میں زیادتی کی ہے۔

جس کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے ، سی سی پی او لاہورفیاض دیو نے نجی اسکول میں بچی سے مبینہ زیادتی کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے کہا واقعے میں ملوث ملزم کی گرفتاری کیلئے وسائل استعمال میں لائیں اور میڈیکل رپورٹ میں زیادتی ثابت ہونے پر ملزم کیخلاف قانونی کی جائے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے شاہدرہ میں بچی سے زیادتی کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی اولاہورسے رپورٹ طلب کرلی۔

عثمان بزدار نے ہدایت کی کہ ملزم کیخلاف قانون کےمطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے اور بچی کوہرصورت انصاف فراہم کیا جائے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں