اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

جرمنی میں سیاحوں کی بس میں آگ لگنے سے18 افراد ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

برلن: جرمنی میں سیاحتی بس حادثے کا شکار ہوگئی جس کےنتیجے میں 18 افراد ہلاک اور30 زخمی ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کےمطابق جرمنی کی ریاست باویریا میں سیاحوں کی بس ٹرالر سے ٹکراگئی جس کے بعد اس میں آگ بھڑک اٹھی اور بس مکمل طور پر جل کر تباہ ہوگئی۔

حادثے کےنتیجے میں 18افراد ہلاک اور 30 زخمی ہوگئےجن میں سے بیشترکی حالت تشویش ناک ہے۔

جرمن وزیرداخلہ کے مطابق حادثے کی وجوہات جاننے کی کوشش کی جارہی ہے تاہم بس کا حادثے کا شکار ہونا اور اتنی تیزی سے آگ لگنا سمجھ سے بالاتر ہے کیوں کہ اس وقت ٹریفک کی روانی بہت آہستہ تھی۔

دوسری جانب ٹرالر کے ڈرائیور کو کسی قسم کا نقصان نہیں پہنچا جبکہ ڈرائیور کا کہنا تھا کہ ٹرالرکےٹائر سےٹکرانے کے بعد بس میں دھماکا ہوا اور آگ لگ گئی۔


جرمنی میں مسافر ٹرین تصادم میں 10 افراد ہلاک، 150زخمی


یاد رہےکہ گزشتہ سال فروری میں جرمنی میں دو مسافر ٹرینیں آپس میں ٹکرانے سےدس افراد ہلاک جبکہ ڈیڑھ سو سے زائد زخمی ہو گئےتھے۔


برلن :کرسمس بازار میں ٹرک نےشہریوں کو کچل دیا، 12افرادہلاک


واضح رہےکہ گزشتہ سال دسمبر میں جرمنی کے دارالحکومت برلن کے کرسمس بازار میں ٹرک نےشہریوں کو کچل دیاجس کے نتیجے میں کم سے کم 12 افراد ہلاک جبکہ 48 زخمی ہوگئےتھے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں