پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

پی ٹی آئی رہنما اعجاز چوہدری کی مبینہ آڈیو سامنے آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

ٹکٹ ہولڈر عباد فاروق کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اعجاز چوہدری اور علی چوہدری کی مبینہ آڈیو گفتگو سامنے آگئی۔

مبینہ آڈیو میں علی چوہدری پوچھتے ہیں کہ کیا گولیاں چلی ہیں؟ اس پر اعجاز چوہدری کہتے ہیں کہ پہلے 5-4 منٹ ہوائی فائرنگ ہوئی پھر سنا کہ انہوں نے برسٹ مارا ہے، تین لوگوں کو گولیاں لگی ہیں۔

اعجاز چوہدری مزید کہتے ہیں کہ یہ مانیں گے تو نہیں کہ گولیاں ہم نے چلائی ہیں، ان کا گھر تباہ کر دیا اور گملے سے لے کر گھر کی کوئی چیز باقی نہیں بچی۔

سامنے سے علی چوہدری کہتے ہیں کہ ’چلو ٹھیک ہے۔‘

اس سے قبل پی ٹی آئی ٹکٹ ہولڈر عباد فاروق کا کارکنوں کے نام مبینہ آڈیو پیغام سامنے آیا جس میں کور کمانڈر ہاؤس کو نذر آتش کرنے کی بات کی گئی۔

مبینہ آڈیو میں عباد فاروق کہہ رہے ہیں کہ آج امتحان کا وقت ہے، میں یاسمین راشد صاحبہ کے ساتھ کور کمانڈر ہاؤس پہنچ چکا ہوں۔

عباد فاروق کہتے ہیں کہ ’اعجاز چوہدری اور محمود الرشید صاحب بھی ہمارے ساتھ ہیں۔ آج خان صاحب (عمران خان) کا امتحان ختم اور ہمارا شروع ہوا ہے۔‘

مبینہ آڈیو میں وہ کارکنوں سے کہہ رہے ہیں کہ یاسمین راشد کی کلیئر ہدایت ہیں کہ کور کمانڈر ہاؤس کو آگ لگائیں گے، اعجاز چوہدری صاحب نے بھی وعدہ کیا ہے کہ ہم رکیں گے نہیں، تمام پی ٹی آئی کے ٹائیگرز کور کمانڈر کے گھر فوری طور پر پہنچیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں