ہفتہ, مئی 3, 2025
اشتہار

اعجاز چوہدری دل کی تکلیف کے باعث اسپتال منتقل

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر اعجاز چوہدری کو جیل میں دل کی تکلیف کے باعث پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کر کے ان کا معائنہ کروایا گیا۔

ذرائع نے اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ سینیٹر اعجاز چوہدری کو سخت سکیورٹی میں پی آئی سی لایا گیا جہاں انہیں معائنے کے بعد اسلام آباد لے جایا جائے گا۔

اعجاز چوہدری دل کی تکلیف کے باعث اسپتال منتقل

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں سینیٹر اعجاز چوہدری نے کہا کہ مجھے جیل میں 10 ماہ ہوگئے، سینیٹر ہونے پر میرے ہر سینیٹ اجلاس کیلیے پروڈکشن آرڈر جاری ہونے چاہییں، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ شکر گزار ہوں کہ کم از کم کل صدارتی ووٹ ڈال سکوں گا۔

انہوں نے کہا کہ مجھے کوٹ لکھپت جیل سے اب سینیٹ کیلیے لے کر جا رہے ہیں، جو مینڈیٹ 8 فروری کو ملا وہ پارلیمان میں نظر بھی آنا چاہیے، 10 ماہ سے عدالت کے سامنے پیش ہو رہے ہیں لیکن اب انصاف ہونا چاہیے۔

دوسری جانب صدر مملکت کے انتخاب کیلیے کل بروز ہفتہ کو ہونے والے پارلیمنٹ کے مشرکہ اجلاس میں شرکت کیلیے چیئرمین سینیٹ اور اسپیکر قومی اسمبلی نے اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈر جاری کر دیے۔

پروڈکشن آرڈر جیل حکام کو موصول ہوگئے جس میں کہا گیا کہ مشترکہ اجلاس میں نئے صدر کا انتخاب ہوگا جس میں اعجاز چوہدری کی بطور سینیٹر اجلاس میں شرکت ضروری ہے۔

آرڈر میں کہا گیا کہ صدر مملکت کے انتخاب کیلیے ان کو پارلیمنٹ ہاؤس لایا جائے، صدراتی الیکشن کے بعد ان کو پولیس کی حراست میں دے دیا جائے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں