تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

سابق ایم ڈی پی آئی اے اعجاز ہارون کو آج احتساب عدالت اسلام آباد میں پیش کیا جائے گا

اسلام آباد : جعلی اکاؤنٹس کیس میں گرفتار سابق ایم ڈی پی آئی اے اعجاز ہارون کو اسلام آباد منتقل کردیا گیا، ملزم کو آج احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا، ملزم کو گزشتہ روز کراچی سے گرفتار کیا گیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو راولپنڈی نے جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں کراچی میں کارروائی کرتے ہوئے اوورسیز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کے چیئرمین اعجاز ہارون کو گرفتار کیا تھا۔

گرفتار ملزم سابق ایم ڈی پی آئی اے اعجاز ہارون کو اب اسلام آباد منتقل کردیا گیا ہے، ملزم کو آج احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

نیب ذرائع کا کہنا ہے اعجاز ہارون پر بطورسیکرٹری کڈنی ہلزہاؤسنگ اسکیم پلاٹ دینے کا الزام ہے، اعجازہارون نے اومنی گروپ کو ایک پلاٹ فرضی ناموں پر دیئے۔

ان پلاٹوں کی الاٹمنٹ بھی غیرقانونی طریقے سے کی گئی، اعجازہارون آصف زرداری کے قریبی ساتھی سمجھے جاتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -