اشتہار

’’لندن سے ایاز صادق کو فون آیا، ڈٹے رہو‘‘

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: مسلم لیگ ضیاء الحق کے سربراہ اعجاز الحق نے کہا ہے کہ ایاز صادق سے ایسی امید نہیں تھی، انہیں لندن سے فون آیا کہ ڈٹے رہو۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ضیاء الحق کے سربراہ اعجاز الحق کا کہنا ہے کہ ملک اور فوج کے خلاف نیا بیانیہ سامنے آیا ہے، ایاز صادق کو لندن سے فون آیا کہ ڈٹے رہو، ملک اور فوج کے خلاف بیانیہ دشمن کا ہوسکتا ہے خیرخواہ کا نہیں۔

انہوں نے کہا کہ فوج کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی جارہی ہے، ملک کو اندر سے غیرمستحکم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، نواز شریف اتنے دلیر ہیں تو ملک واپس آئیں۔

- Advertisement -

اعجاز الحق کا کہنا تھا کہ فواد چوہدری کے بیان کا وفاقی حکومت نوٹس لے، ان کے بیان سے ملک کو نقصان پہنچا ہے، انہیں کابینہ میں رکھنے کی کوئی گنجائش نہیں۔

میں اپنے مؤقف پر کھڑا ہوں ،میرے پاس بے شمار راز ہیں، ایاز صادق

واضح رہے کہ اس سے قبل ایاز صادق نے اپنے بیانیے کا دفاع کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’میرے خلاف بینرز اور ابھی نندن، مودی کے ساتھ تصاویر آویزاں کرکے کیا پیغام دیا جارہا ہے، بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا۔

ایاز صادق کا کہنا تھا کہ بھارت کے معاملے پر ہم پوری پاکستانی ایک ہیں، اس چیزکومت ابھاریں ،ایک اور وفاقی وزیرکی بات نہیں کرنا چاہتا، اسے معاملے کو جتنا جلد ختم کردیں اتنا ہی بہترہوگا۔

ان سے صحافی نے سوال کیا کہ ایازصادق صاحب آپ اپنے بیان پرمعذرت کریں گے، جس پر ایاز صادق نے جواب دیا کہ میں نے کوئی ایسا کام کیا ہی نہیں کہ معذرت کروں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں