تازہ ترین

مسلح افواج کو قوم کی حمایت حاصل ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

ملت ایکسپریس واقعہ : خاتون کی موت کے حوالے سے ترجمان ریلویز کا اہم بیان آگیا

ترجمان ریلویز بابر رضا کا ملت ایکسپریس واقعے میں...

صدرمملکت آصف زرداری سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

صدر مملکت آصف علی زرداری سے سعودی وزیر خارجہ...

خواہش ہے پی آئی اے کی نجکاری جون کے آخر تک مکمل کر لیں: وفاقی وزیر خزانہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا...

ایک ستم اور، ’نفرت میں جذبات پر قابو پانا مشکل کام ہے‘

اے آر وائی ڈیجیٹل کے نئے ڈرامہ سیریل ’ایک ستم اور‘ کا پہلا ٹیزر جاری کردیا گیا۔

ڈرامہ سیریل ’ایک ستم اور‘ کی ہدایت کاری کے فرائض الیاس کشمیری نے انجام دیے ہیں جبکہ اس کی لکھاری ریحانہ آفتاب ہیں، ڈرامہ بہت جلد اے آر وائی ڈیجیٹل پر نشر کیا جائے گا۔

ڈرامے میں اسامہ خان، ماریہ وسطی، انمول بلوچ، صرحا اصغر، ساجد حسن، روبینہ اشرف، جویریہ عباسی مرکزی کردار نبھا رہے ہیں۔

ڈرامے میں ماریہ واسطی انمول بلوچ کی والدہ کا کردار نبھا رہی ہیں اور ٹیزر میں ان کی شادی ساجد حسن سے ہوتی دکھائی گئی ہے۔

شادی ہال میں داخل ہوتے ہوئے اسامہ خان اور انمول بلوچ کو دیکھا جاسکتا ہے۔

انمول بلوچ کہتی ہیں کہ ’محبت میں احتیاط اور نفرت میں جذبات پر قابو پانا مشکل کام ہے اس پر اسامہ خان کہتے ہیں کہ مگر جب دلدار سامنے ہو تو قاتل دکھائی نہیں دیتا۔

وہ کہتی ہیں کہ کبھی محبت کے کھیل میں آپ جیت بھی جائیں تو ہارنے والے کی قسمت پر رشک آتا ہے۔

ٹیزر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ روبینہ اشرف، ماریہ واسطی کا ہاتھ ساجد حسن کے ہاتھ میں دیتے ہوئے کہتی ہیں کہ ’آج سے میرا شوہر، میرا گھر اور میرا بیٹا سب تمہارے حوالے ہیں، مجھے تم پر پورا بھروسہ ہے صنم‘ اس پر انمول بلوچ آنکھو میں آنسو لیے صرف اتنا ہی کہہ پاتی ہیں ماما۔

Comments

- Advertisement -