پیرس: ادھیڑعمر سیاہ فام خاتون اور فلائٹ اٹینڈنٹ نے کئی حسین چہروں کو شکست دیتے ہوئے مس فرانس بننے کا اعزاز حاصل کرلیا۔
غیرملکی ویب سائیٹ العربیہ کے مطابق خاتون کا تعلق فرانسیسی کیریبین جزیرے مارٹینیک سے ہے اور 34 سالہ فلائٹ اٹینڈنٹ انجلیک نامی خاتون نے نئے قوانین کی مدد سے مس فرانس کا مقابلۂ حسن جیت کر نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
اس بار اصول کچھ تبدیل کیے گئے تھے جس کے تحت انجلیک انگارنی فلپون نے جیت اپنے نام کی، نئے قوانین کے تحت 24 سال سے زیادہ عمر کی خواتین کے ساتھ ساتھ شادی شدہ یا ماؤں کو بھی مس فرانس کے مقابلے میں شرکت کرنے کی اجازت ملی تھی۔
نئی مس فرانس انجلیک انگارنی نے مقابلہ جیتنے پر کہا کہ 2011 میں 20 سال کی عمر کی ایک نوجوان خاتون مس مارٹینیک کے مقابلے میں پہلی رنر اپ رہی تھی، آج وہی نوجوان خاتون جس کی عمر اب 34 سال ہے مقابلہ جیت لیا۔
آج میں دوبارہ آپ کے سامنے کھڑی ہوں تاکہ مارٹینیک اور اس کے تارکینِ وطن کے ساتھ ساتھ ان تمام خواتین کی نمائندگی کر سکوں جنھیں کبھی بتایا گیا تھا کہ بہت دیر ہو چکی تھی۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ فائنل میں 30 امیدواروں کو منتخب کیا گیا جس میں ڈاکٹرز اور دندان سازبھی شامل تھے، انھیں سوئمنگ سوٹ، علاقائی ملبوسات اور بال گاؤن میں پریڈ کرائی گئی جبکہ امیدوار خواتین نے موسیقی کی متعدد اقسام پر رقص بھی پیش کیا۔
مقابلہ جیتنے کے بعد خاتون کو مس فرانس فرم سے ایک سال کی تنخواہ، پیرس کے ایک اپارٹمنٹ تک رسائی اور اسپانسرز کی طرف سے مختلف تحائف ملتے ہیں۔