منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

نیشنل بینک کا سسٹم غیر فعال ،روزے دار بزرگ پنشنرز رُل گئے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : دنیا بھر میں بزرگ شہریوں کیساتھ عزت و احترام سے پیش آیا جاتا ہے لیکن ہما رے ہاں پوری زندگی ملک و قوم کی خدمت کرنے والے پنشنرز کی عزت تو کیا انہیں پنشن لینے کیلئے بھی دھکے کھانا پڑتے ہیں۔

پنشن کے حصول کے لئے بینکوں کے باہر بزرگ پنشنرز کی لمبی قطاریں لگی ہیں شدید گرمی اور کربناک انتظار نے بزرگوں کو روزے کی حالت میں دھکے کھانے پر مجبور کر دیا۔

عیدالفطر کے موقعے پر نقد کی غیرمعمولی طلب اور ملک بھر میں ماہانہ پنشن کی ادائیگی کے دوران نیشنل بینک آف پاکستان کے آپریٹنگ سسٹم میں کچھ غیرمتوقع فنی خرابیوں کا سامنا کیا، ملک کے کئی مقامات پر صارفین کو بینکاری سہولتوں کے حصول میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

اسٹیٹ بینک نے صارفین اور پنشنرز کو بینکاری سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے ان مسائل کے حل کے لیے متعلقہ بینک کے ساتھ فوری اقدامات کیے ہیں۔ نیشنل بینک کے آپریشن بحال ہوگئے ہیں اوروہ پنشنرز کو خدمات فراہم کررہا ہے۔

اسٹیٹ بینک کے ترجمان کا کہا تھا کہ نیشنل بینک آف پاکستان کو یہ ہدایت بھی کی گئی ہے کہ وہ ادائیگی کے لیے آنے والے پنشنرز اورصارفین کو خدمات کی فراہمی کے لیے تمام برانچیں دیر تک کھلی رکھے۔ اس کے علاوہ یہ بھی ہدایت بھی کی گئی ہے کہ عید کی چھٹیوں میں تمام اے ٹی ایمز کام کرتے رہیں اور ان سے نقد ملتا رہے۔

یکم جولائی سے 10جولائی 2016ئکے دوران یہ تصدیق کرنے کے لیے کہ اے ٹی ایمز درست طور پر کام کررہی ہیں اسٹیٹ بینک کے انسپکٹرز اور ایس بی پی بی ایس سی کے دفاتر کی توثیقی ٹیمیں کمرشل بینکوں کی اے ٹی ایم سائٹس کی نگرانی کریں گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں