جمعہ, اکتوبر 11, 2024
اشتہار

معمر جوڑے نے شکایتی نوٹ لکھ کر پانی کے ٹینک میں چھلانگ لگادی

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں پراپرٹی کے تنازع پر معمر جوڑے نے پانی کے ٹینک میں چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست راجستھان کے ضلع ناگور میں افسوسناک واقعہ پیش آیا، 70 سالہ شخص اور اس کی بیوی نے مبینہ طور پر پانی کے ٹینک میں چھلانگ لگاکر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

معمر جوڑے نے خودکشی نوٹ میں بچوں کو ہراساں کرنے کا الزام لگایا۔

- Advertisement -

جوڑے کی شناخت 70 سالہ ہزاری رام بشنوئی اور اس کی 68 سالہ بیوی چاؤلی دیوی کے ناموں سے کی گئی، جو کرنی کالونی میں موجود گھر کے پانی کے ٹینک میں مردہ پائے گئے۔

پڑوسیوں کے مطابق جوڑے کو دو دن نہ دیکھنے کے بعد معاملہ مشکوک ہوا، بیٹے نے بعد میں مقامی پولیس سے رابطہ کیا، جو جائے وقوعہ پر پہنچی اور ٹینک کا ڈھکن کھلا پایا اور دیکھا کہ جوڑے کی لاشیں پانی میں تیر رہی تھی۔

معمر جوڑے نے خودکشی سے قبل گھر کی دیوار پر خودکشی نوٹ چسپاں کیا تھا جس میں لکھا تھا کہ ان کے بیٹے اور بہوؤں کی جانب سے جائیداد کے تنازع پر ہراساں کیا جارہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق سفاک بیٹوں نے ان پر جسمانی تشدد کیا اور پولیس سے رابطہ کرنے کی صورت میں انہیں جان سے مارنے کی دھمکی دی اور انہیں بھوکا چھوڑ دیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں