پیر, جون 3, 2024
اشتہار

کراچی میں بزرگ شہری کی بہادری، نوٹوں سے بھرا تھیلا لٹنے سے بچالیا، ویڈیو دیکھیں

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: ڈی ایچ اے میں تاجر کے دفترمیں بزرگ ملازم نے ڈکیتی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے نوٹوں سے بھرا تھیلا لٹنے سے بچالیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈکیتوں سے تنگ آئے کراچی کے شہری بھی ڈٹ گئے، کراچی کے علاقے ڈی ایچ اے میں ڈاکو نے تاجر کے دفتر میں ڈکیتی کی کوشش کی۔

جس پر بزرگ ملازم نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈکیتی کی کوشش ناکام بنادی، ملازم کی مزاحمت پر ڈاکو دفترمیں داخل نہ ہوسکے۔

- Advertisement -

بہادرملازم نے ڈاکو کو باہر دھکیلا کر دروازہ بندکردیا اور نوٹوں سے بھرا تھیلا بچالیا، واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی ہے۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بزرگ شہری نے ہمت کرتے ہوئے کس طرح ڈاکو کو باہر دھکیلا اور دروازہ بند کردیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں