جمعہ, اپریل 18, 2025
اشتہار

مرغا پکڑنے کی کوشش میں کسان کنویں میں گر کر ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت کی ریاست تلنگانہ کے ضلع پداپلی کے سدھی پلی گاؤں میں کسان مرغا پکڑنے کی کوشش کرتے ہوئے کنویں میں گر کر ہلاک ہوگیا۔

انڈین میڈیا کی رپورٹس کے مطابق کسان کی شناخت 70 سالہ نامانی راجیشام کے نام سے ہوئی جو زرعی کنویں میں ڈوب کر جان کھو بیھٹا۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ گاؤں میں فصل کی کٹائی سے پہلے پوتھلنگنا مندر میں مرغا پیش کرنے کی روایت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مرغی کے ساتھ جانیوالا مرغا فرار، پڑوسی لڑنے کے بعد تھانے جا پہنچے

نامانی راجیشام نے اپنی فصل کاٹنے کا فیصلہ کرتے ہوئے روایت کو پورا کرنے کیلیے مرغا مندر لے گیا جو تھیلے سے نکل کر اِدھر اُدھر بھگنے لگا۔

ایک موقع پر مرغا زرعی کنویں کے کنارے پر جا بیٹھا جسے پکڑنے کی کوشش میں نامانی راجیشام اندر گر گیا۔ جب کسان گھر واپس نہیں پہنچے تو اہل خانہ ان کی تلاش کیلیے نکلے اور انہیں کنویں میں مردہ حالت میں پایا۔

اہل خانہ نے پولیس کو اطلاع دی جس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو نکالا اور پوسٹ مارٹم کیلیے بھیج دیا۔ پولیس معاملے کی مزید تحقیقات کرے گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں