جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

بہادری یا بے وقوفی؟ خطرناک سانپ کو ریسکیو کرنے کی دل دہلا دینے والی ویڈیو

اشتہار

حیرت انگیز

دیہی علاقوں میں کسی چھوٹے جانوروں کو ریسکیو کرتے ہوئے تو آپ نے بھی دیکھا ہوگا لیکن کیا آپ نے دنیا کے خطرناک رینگنے والے جانوروں میں سے ایک  سانپ کو کسی سیفٹی کے بغیر ریسکیو کرتے ہوئے دیکھا ہے؟

سوشل میڈیا پر آئے دنوں کچھ منفرد اور ایسی ناقابل یقین ویڈیو منظر عام پر آتی ہیں جس کو اپنی آنکھوں سے دیکھ کر بھی یقین نہیں ہوتا ایسی ہی ایک ویڈیو ان دنوں سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس کو دیکھ کر ہی لوگوں کے مارے خوف کے رونگٹے کھڑے ہو رہے ہیں۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر یہ ویڈیو بھارت کے ایک صارف نے شیئر کی ہے جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گئی۔

- Advertisement -

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ معمر شخص اور ایک نوجوان لڑکا خطرناک اژدھے کو بچانے کی کوشش کررہے ہیں جسے دیکھنے والوں نے سراہا لیکن ساتھ ہی ایسی بہادری کو بے وقوفی کرنا کہا ہے۔

ویڈیو میں ایک بزرگ کو دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ دیوہیکل اژدھے کو اس کی دم سے پکڑے ہوئے ہے اور اسے جھاڑی سے ہٹانے کی کوشش کر رہے، جب اژدھا حاوی ہونے لگا تو ایک نوجوان لڑکا اس خطرناک کوشش میں شامل ہوجاتا ہے اور سانپ کی گردن پکڑنے کی کوشش کرتا ہے۔

دونوں مل کر اس خطرناک سانپ کو جھاڑیوں سے گھسیٹتے ہوئے باہر نکالتے ہیں اور محفوظ مقام میں منتقل کرنے کے لیے ایک بوری کے اندر بند کر دیتے ہیں۔

اس خوفناک ویڈیو کو اب تک لاکھوں صارفین دیکھ چکے ہیں اور اس پر دلچسپ تبصرے بھی کیے جا رہے ہیں، کوئی سانپ کو ریسکیو کرنے والوں کی بہادری کی داد دے رہا ہے تو کوئی اس عمل کو تنقید کا نشانہ بنا رہا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں