مسقط: خلیجی ملک عمان میں سمندری طوفان شاہین کی تباہ کاریوں کی پرواہ کیے بغیر معمر شخص کو کشتی رانی کے مزے لیتے ہوئے دیکھا گیا۔
عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر ایسی ویڈیو وائرل ہے جس میں بزرگ شہری گلی میں کشتی کی سیر کرتے نظر آرہے ہیں، سمندری طوفان کے باعث سڑکوں اور گلیوں میں سیلابی صورت حال پیدا ہوئی تو مذکورہ شخص کشتی نکال لائے، وہ بہت خوش گوار موڈ میں دیکھے جاسکتے ہیں۔
ضعیف شہری اپنے گھروں کے باہر جمع ہونے والے طوفانی پانی سے بالکل بھی پریشان نہیں بلکہ وہ اس سے کشتی رانی کرکے خوب لطف اندوز ہو رہے ہیں۔
انٹرنیٹ پر حیرت انگیز مناظر دیکھ کر صارفین بھی دنگ رہ گئے اور دلچسپ تبصرے کررہے ہیں۔ ‘بابا جی’ اپنے گھر کے باہر جمع ہونے والے پانی پر ایک چھوٹی کشتی پر سوار ہیں جسے چپو کے ذریعے چلا رہے ہیں۔
وہ ناصرف خود لطف اندوز ہوتے رہے بلکہ انہوں نے دیگر افراد کو بھی سواری کی دعوت دی۔
بالرغم من وجود التحذيرات والقلق بين الاهالي، تجد هناك من يغلب جانب الطمأنينة وروح الدعابة.. حفظ الله بلادنا الحبيبة عُمان ومن عليها وسائر بلاد المسلمين 🤲 #اعصار_شاهين #شاهين #shaheen pic.twitter.com/yFt9jfNyPt
— طـقـس عُـمـان 🌦 (@WeatherOman) October 3, 2021