تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پیرس: 700 چوریاں کرنے والی بوڑھی خاتون گرفتار

پیرس: فرانس کے دارالحکومت پیرس میں دکانوں اور تجارتی مراکز میں 700 چوریاں کرنے والی بوڑھی خاتون کو گرفتار کرلیا گیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پیرس میں ایک 72 سالہ خاتون کو حراست میں لیا گیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون نے مشتبہ طور پر دکانوں اور تجارتی مراکز میں 700 چوریاں کی ہیں۔

بوڑھی خاتون کی گرفتاری اس وقت عمل میں آئی جب پیرس میں موجود ایک لکڑی کے کھلونوں کی دکان کی ذمہ دار خاتون نے ان کے خلاف رپورٹ درج کرائی۔

رپورٹ کے بعد ہونے والی تحقیقات کے ذریعے علاقے میں سکونت پذیر ایک 72 سالہ خاتون تک پہنچا گیا جس نے رواں سال جون کے بعد سے مختلف اشیاء بالخصوص کھلونوں کی فروخت کے 957 اشتہارات پوسٹ کیے تھے۔

اشتہارات میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ یہ تمام اشیاء نئی اور اپنے اصل غلاف میں موجود ہیں، بوڑھی خاتون کو پیر کے روز حراست میں لیا گیا۔

پولیس کے مطابق عمر رسیدہ خاتون نے دوران تفتیش انکشاف کیا ہے کہ اس نے انٹرنیٹ پر فروخت کے لیے پیش کی جانے والی اشیاء کو سستی اور کاہلی کے سبب چوری کیا تھا.

خاتون کے گھر کی تلاشی لیے جانے کے بعد وہاں سے ایک ہزار سے زائد اشیاء اور 40 ہزار یورو کی رقم برآمد کرلی گئی۔

Comments

- Advertisement -