تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

’ہمیں بزرگ شہریوں کی طاقت کو بھی کم نہیں سمجھنا چاہیے‘

نیویارک: امریکی ریاست پرنس کاؤنٹی کی 104 سالہ خاتون نے ہرن کا شکار کر کے سب کو ورطہ حیرت میں مبتلا کردیا۔

امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق پرنس کاؤنٹی کے شہر وسکونسن سے تعلق رکھنے والی ’فلورینس ٹیٹر‘ نامی خاتون نے ایک روز قبل ہی ہرن کے شکار کا لائسنس حاصل کیا تھا۔ خاتون نے لائسنس حاصل کرنے کے اگلے ہی روز اپنے بیٹے کی گن اٹھائی اور پرنس کاؤنٹی کے جنگلات کا رخ کیا، چند ہی گھنٹوں میں انہوں نے وہ ہرن کا شکار کرنے میں کامیاب ہوئی۔

خاتون کے مطابق وہ گزشتہ برس اپنے صاحبزادے کے ساتھ ہرن کے شکار پر گئی تھیں جس کے بعد انہوں نے خود بھی شکار کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ فلورینس کے صاحبزادے کا کہنا تھا کہ ’شام چار بجے کے بعد ہم تیس یارڈ کے فاصلے پر ہرن نظر آیا تو والدہ نے گن اٹھائی اور مسکرانے لگیں اور پھر انہوں نے فائر کیا جو سیدھا ہرن کو لگا‘۔

اُن کا کہنا تھا کہ ’والدہ نے فائر کرتے ہی خوشی میں چیخنا شروع کردیا تھا کہ میں نے ہرن مار دیا، میں کامیاب ہوگئی‘۔

پرنس کاؤنٹی کے شہر وسکونسن کے محکمہ قدرتی وسائل کے سیکریٹری کا کہنا تھا کہ ’ہرن کا شکار اس بات کو ثابت کرتا ہے کہ ہمیں بزرگ شہریوں کو بھی کسی سے کم نہیں سمجھنا چاہیے‘۔

Comments

- Advertisement -