تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

سعودی عرب : ضعیف خاتون کو قتل کرنے والی ملازمہ گرفتار، آلہ قتل برآمد

ریاض : سعودی پولیس نے اپنی مالکن کو قتل کرنے والی ملازمہ کو گرفتار کرلیا، ملزمہ کے قبضے سے آلہ قتل برآمد کرلیا گیا، ملزمہ واردات کے بعد ایک کمرے میں چھپ گئی تھی۔

تفصیلات کے مطابق سعودی پولیس نے ضعیف خاتون کے قتل میں ملوث افریقی ملازمہ کو رنگے ہاتھوں حراست میں لے لیا، ملزمہ نے واردات کرنے کے بعد خود کو گھرکے کمرے میں بند کرلیا تھا، ملزمہ کے قبضے سے قتل میں استعمال ہونے والی چھری بھی برآمد کرلی گئی ہے۔

سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق المجاردہ کمشنری کے علاقے عبس میں پولیس کو اطلاع ملی کہ ایک فلیٹ سے چیخنے اور چلانے کے آوازیں آرہی ہیں۔

پولیس ٹیم فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچی تو دیکھا کہ فلیٹ اندر سے بند تھا جسے کافی مشقت کے بعد کھولا گیا جہاں خون میں لت پت ایک ضعیف خاتون کی نعش پڑی ہوئی تھی۔

اہلکاروں نے فلیٹ کی تلاشی لی تو ایک کمرہ اندر سے بند تھا جس کا دروازہ توڑا گیا جہاں ملزمہ چھپی ہوئی تھی، پولیس نے واردات میں استعمال ہونے والا چاقو بھی برآمد کر لیا۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ افریقی خادمہ کے جسم پر بھی چاقو کے نشانات تھے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ اس نے خودکشی کے ارادے سے خود کو تکلیف پہنچائی ہوگی۔

پولیس نے ملزمہ کو حراست میں لیے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے جبکہ نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال بھجوا دیا گیا، نعش کے ابتدائی معائنہ میں بتایا گیا ہے کہ ملزمہ نے مقتولہ پر چاقو کے نو وار کیے تھے، ملزمہ کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ اس کا تعلق افریقہ سے ہے جو اس خاتون کے پاس گزشتہ 3 ماہ سے ملازمت کررہی تھی۔

Comments

- Advertisement -