بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

منتخب نمائندے فیلڈ میں نکلیں،عوامی مسائل کا جائزہ لیں،عثمان بزدار

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ منتخب نمائندے فیلڈ میں نکلیں،عوامی مسائل کا جائزہ لیں۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں عوامی مسائل حل کرنے سے متعلق وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں ہر محکمے نے ایک ماہ کے دوران مسائل کے حل کے اقدامات پر بریفنگ دی۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ لاہور کے مسائل سب کی مشاورت سے حل کرنے کی حکمت عملی بنائی ہے،پارلیمنٹرین اور تحریک انصاف کےعہدیداران کا کردار کلیدی ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے منتخب نمائندوں اورعہدیداران کو اونرشپ دیں گے،لاہور شہرمیں بسنے والوں کے لیے جو کچھ انسانی بس میں ہوا کرگزریں گے۔

عثمان بزدا کا کہنا تھا کہ روزمرہ کے ایشوز کو انتظامیہ اور پولیس ترجیحی بنیادوں پر حل کریں،میں ہر ماہ دیے گئے ہدف پر ہونے والی پیش رفت کا خود جائزہ لوں گا۔انہوں نے کہا کہ لاہور شہر کے لیے میگا پراجیکٹس بھی شروع کیے جائیں گے۔

وزیراعلیٰ عوامی مسائل کے حل کی مستقل مانیٹرنگ کے لیے کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ منتخب نمائندے فیلڈ میں نکلیں،عوامی مسائل کا جائزہ لیں۔

انہوں نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ منشیات کے عادی افراد کے خلاف کریک ڈاؤن میں مزید سختی کی جائے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں