پشاور : پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر اور تیمور سلیم جھگڑا کو الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی اور آر او کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ملک بھرمیں انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد کیے جانے کیخلاف امیدواروں کی اپیلوں پر سماعتیں جاری ہے۔
پشاورالیکشن ٹربیونل نے پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر اور تیمور سلیم جھگڑا کو الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی۔
پشاورالیکشن ٹربیونل نے پی ٹی آئی رہنما اسد قیصرکے کاغذات نامزدگی درست قرار دے دیے ، جسٹس شکیل احمد نے اسد قیصر کی اپیل منظورکرتے ہوئے آر او کا فیصلہ کالعدم قرار دیا۔
آر او نے پارٹی اکاؤنٹ اپیل کنندہ کاذاتی اکاونٹ قراردیکر کاغذات مستردکئےتھے، وکیل نے بتایا کہ الیکشن کمیشن نے مذکورہ اکاؤنٹ فارن فنڈنگ کیس میں خود پارٹی اکاؤنٹ قرار دیا، وکیل الیکشن کمیشن نے تسلیم کیا اکاؤنٹ اسدقیصر کے نام پر نہیں پارٹی کا ہے۔
دوسری جانب پشاورالیکشن ٹریبونل نےتیمورسلیم جھگڑا کو انتخابات کے لئے کلیئرقرار دے دیا، تیمورسلیم جھگڑا کےاین اے 28 اور پی کے 75 اور اُناسی سے کاغذات مسترد کئے گئے تھے۔
گذشتہ روز پی ٹی آئی کے شاہ محمود قریشی ، زین قریشی اور زلفی بخاری سمیت دیگر امیدواروں کو الیکشن لڑنے کی اجازت ملی تھی۔
الیکشن ٹریبونل سندھ نے شاہ محمودقریشی کو این اے214سےالیکشن لڑنےکی اجازت دی اور زین قریشی کو بھی این اے دوسو چودہ سے الیکشن لڑنے کا اہل قرار دے دیا گیا۔
ریٹرننگ افسر کاکاغذات مسترد کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دیا، واجبات سےمتعلق سند پیش نہ کرنےپر ریٹرننگ افسر نےکاغزات مسترد کیے تھے۔
زلفی بخاری نعیم حیدر پنچوتھہ اورحلیم عادل شیخ کے کاغذاتِ نامزدگی بھی منظور ہوئے تھے۔