ملتان: گیلانی خاندان نے حلقہ این اے 149 میں استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر خان ترین کی حمایت کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر خان ترین نے گیلانی خاندان کے سربراہ مخدوم سید یزدانی سے ملاقات کی، جہاں سربراہ آئی پی پی نے حمایت پر گیلانی خاندان کا شکریہ ادا کیا۔
اس ملاقات کے دوران سید تنویر الحسن گیلانی، سید ولایت مصطفیٰ گیلانی، راجن بخش گیلانی بھی موجود تھے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ملتان میں جلسہ سے خطاب میں جہانگیر ترین نے کہا تھا کہ شہباز شریف اور نواز شریف کے ساتھ مل کر ملک کی معیشت بہتر کروں گا، میں نے وہ فیصلہ کرلیا جو پہلے کر لینا چاہیے تھا۔
انکا کہنا تھا کہ معیشت بڑھے گی تمام لوگوں کو فائدہ ہوگا، اپنی ذات اور حلقہ سے نکل کر پاکستان کے لیے کام کرنا ہے، اپنی معیشت کو امریکا کے برابر کھڑا کرنا ہے۔