جمعہ, مئی 24, 2024
اشتہار

رہنما پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر کا اہم بیان

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ 8 فروری کے انتخابات میں عوام کی عدالت اپنا فیصلہ دے گی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے اسلام آباد میں میڈیا سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کا جو فیصلہ ہو وہ حتمی ہوتا ہے جس پر من وعن عمل کی جاتا ہے تاہم عوام کی بھی ایک عدالت ہے اور 8 فروری کو عوام کی عدالت اپنا فیصلہ دے گی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ جب سپریم کورٹ میں پٹیشن پینڈنگ تھی تو فیصلہ آنے سے قبل ہی پی ٹی آئی امیدواروں  کو آزاد امیدوار کے طور پر نشانات کیوں الاٹ کیے گئے۔ جب لیول پلیئنگ فیلڈ امیدواروں کو نہیں ملا تو پارٹی کو کیا دیں گے۔

- Advertisement -

’الیکشن کمیشن سے ن لیگ اور پی پی کے انٹرا پارٹی الیکشن جائزے کا مطالبہ‘

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ صرف ایک ماہ بعد ہی عوام کی عدالت میں فیصلہ ہو جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں