ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

پولنگ کے دن موبائل ڈیوائس سے دھماکوں کی منصوبہ بندی کی اطلاعات تھیں، وزیر داخلہ

اشتہار

حیرت انگیز

نگراں وزیر داخلہ گوہر اعجاز کا کہنا ہے کہ موبائل فون بند کرنے کا فیصلہ ہمارا تھا کیونکہ پولنگ کے دن موبائل ڈیوائس سے دھماکوں کی منصوبہ بندی کی اطلاعات تھیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق نگراں وفاقی وزیر داخلہ گوہر اعجاز نے دیگر وزرا کے ہمراہ اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کے دن موبائل بند کرنے کا فیصلہ ہمارا تھا، اس کا الیکشن کمیشن سے کوئی تعلق نہیں تھا، ہمیں رپورٹس تھیں کہ پولنگ کے دن موبائل ڈیوائس سے دھماکوں کی منصوبہ بندی کی گئی ہیں۔ ہم جانتے تھے کہ موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند کرنے پر تنقید کا سامنا ہوگا لیکن ہمارے لیے عوام کی حفاظت سب سے عزیز ہے۔

گوہر اعجاز کا کہنا تھا کہ الیکشن کے دن پولنگ اسٹیشن پر ہزاروں لوگ موجود ہوتے ہیں اگر کسی ایک گاڑی میں بم پھٹ جاتا تو یہ انتہائی خطرناک ہوتا۔ ہمیں فیصلہ کرنا تھا کہ کیا ہم ان حالات میں انٹرنیٹ کھول کر الیکشن میں جا سکتے ہیں۔

- Advertisement -

وزیر داخلہ نے کہا کہ 8 فروری کا دن بہت بڑا امتحان تھا کیونکہ اس سے ایک دن قبل بلوچستان میں دہشتگردی کے دو بڑے واقعات ہوئے تھے جن میں 28 شہادتیں ہوئی تھیں جب کہ الیکشن کے دن دہشتگردی کے 56 واقعات ہوئے جن میں جدید ترین ہتھیاروں کا بھی استعمال کیا گیا۔ دہشتگردی کے واقعات کی تحقیقات اور ذمے داروں کو سزا ہوگی۔

الیکشن 2024 کے مکمل غیر سرکاری وغیر حتمی نتائج اور رپورٹس جاننے کیلیے اس لنک پر کلک کریں

انہوں نے کہا کہ الیکشن کے دن دہشتگردی واقعات میں تین ملٹری کے جوان اور 2 لیویز کے جوان شہید ہوئے جب کہ 7 پولیس اہلکار اور 2 بچوں سمیت 4 شہری بھی شہید ہوئے۔ چھ لاکھ سے زائد فورسز نے پولنگ کے دن اپنے فرائض انجام دیے۔ ہماری فوج، سیکیورٹی اداروں اور پولیس نے بہترین انداز میں سیکیورٹی اقدامات مرتب کیے۔ عوام کی حفاظت کیلئے جان دینے والے اہلکاروں کو سلام پیش کرتا ہوں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں