اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت این اے 46 میں ووٹرز کر رشوت دینے کا انکشاف ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد این اے 46 سے مرکزی مسلم لیگ کے امیدوار شفیق الرحمان کو ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر کی جانب سے نوٹس جاری کیا گیا۔
نوٹس میں کہا گیا کہ امیدوار کی جانب سے سستا سہولت بازار میں ووٹرز لانے کیلئے پیسے دیے گئے، یہ سستا سہولت بازار جی 13 اسلام آباد میں پبلک پراپرٹی پر لگایا گیا۔
نوٹس میں مزید کہا گیا کہ شفیق الرحمان وڑائچ نے الیکشن ایکٹ 234 کی خلاف ورزی کی ہے وہ 21 جنوری کو ڈی آر او کے سامنے پیش ہوں۔