ہفتہ, جنوری 18, 2025
اشتہار

الیکشن 2024، نواز شریف نے کاغذات نامزدگی حاصل کر لیے

اشتہار

حیرت انگیز

مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے کاغذات نامزدگی حاصل کر لیے ہیں انہوں نے نامینیشن فارم مانسہرہ سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 15 سے حاصل کیے ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات کے لیے ملک بھر میں کاغذات نامزدگی کے حصول اور جمع کرائے جانے کا سلسلہ جاری ہے اور مختلف سیاسی جماعتوں کی جانب سے امیدوار کاغذات نامزدگی حاصل کر رہے ہیں۔

مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے مانسہرہ سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 15 سے کاغذات نامزدگی حاصل کر لیے ہیں۔ اس حلقے سے 15 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی حاصل کیے ہیں۔

- Advertisement -

مانسہرہ کے حلقہ این اے 14 سے سردار محمد یوسف سمیت 20 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی حاصل کیے ہیں جب کہ صوبائی اسمبلی کے پانچ حلقوں سے مجموعی طور پر 90 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی حاصل کیے تھے۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے راولپنڈی سے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے ہیں۔ ان کے بھتیجے شیخ راشد نے آج این اے 57 سے شیخ رشید اور اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ شیخ رشید اپنے انتخابی نشان قلم دوات سے الیکشن لڑیں گے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما خورشید شاہ نے سکھر سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 201 سے کاغذات نامزدگی فارم حاصل کیے۔ یہ فارم ان کے وکیل کی جانب سے ریٹرننگ افسر سے وصول کیا گیا۔

اسلام آباد سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 46 سے ن لیگی رہنما نور اعوان نے کاغذات نامزدگی حاصل کر لیے ہیں۔

اس کے علاوہ لاہور، کراچی، فیصل آباد، حیدرآباد، پشاور، کوئٹہ سمیت ملک بھر میں الیکشن کمیشن سے امیدوار کاغذات نامزدگی فارم حاصل کر رہے ہیں۔ فیصل آباد میں پہلے روز 5 حلقوں سے 160 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی وصول کیے ہیں جن میں سے این اے 102 سے 45، این اے 104 سے 8، پی پی 98 سے 60، پی پی 105 سے 15 جب کہ پی پی 114 سے 32 کاغذات نامزدگی وصول کیے گئے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں