ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

بارات سے قبل دولہا ووٹ دینے پولنگ اسٹیشن پہنچ گیا

اشتہار

حیرت انگیز

عام انتخابات کے سلسلے میں آج ملک بھر میں پولنگ جاری ہے سندھ کے شہر محراب پور میں ایک دولہا بارات لے کر روانہ ہونے سے قبل ووٹ ڈالنے پولنگ اسٹیشن پہنچ گیا۔

آج ملک بھر میں عام انتخابات کے لیے پولنگ جاری ہے اور ووٹرز میں اپنا حق رائے دہی کے استعمال کے حوالے سے خاصا جوش وخروش پایا جاتا ہے۔ کہیں انتہائی عمر رسیدہ افراد اپنا ووٹ کاسٹ کرنے آ رہے ہیں تو کہیں معذور افراد پولنگ اسٹیشن اپنا قومی فریضہ انجام دینے کے لیے پہنچ رہے ہیں۔

ووٹ کی امانت کی ادائیگی کی ایسی ہی مثال سندھ کے ضلع نوشہرو فیروز کے شہر محراب پور میں سامنے آئی ہے جہاں ایک نوجوان دولہا نے شادی کے موقع پر اپنے قومی فریضے کی ادائیگی کو اولیت دی اور بارات لے کر دلہن کے گھر روانہ ہونے سے قبل پولنگ اسٹیشن پہنچا اور اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔

- Advertisement -

بابر راجپوت نامی یہ دولہا این اے 205 کا ووٹر ہے جہاں اس نے دلہنیا لانے کے لیے نوابشاہ روانگی سے قبل متعلقہ پولنگ اسٹیشن پہنچ کر اپنے جمہوری حق کا استعمال کرتے ہوئے ووٹ کاسٹ کیا۔

اس موقع پر دولہا کا کا کہنا تھا کہ شادی زندگی کا ایک اہم اور یادگار دن ہے اور وہ اپنی دلہنیا لینے کے لیے نوابشاہ جا رہے ہیں تاہم ووٹ قوم کی امانت ہے اور یہ قومی فریضہ ادا کرنے کے لیے ہی میں ووٹ ڈالنے آیا ہوں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں