منگل, مارچ 18, 2025
اشتہار

ملک بھر میں موبائل فون سروس فوری بحال کی جائے، بلاول بھٹو

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے الیکشن کے موقع پر ملک بھر میں معطل موبائل فون سروس کو فوری بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ملک بھر میں عام انتخابات کے لیے پولنگ جاری ہے تاہم پولنگ شروع ہونے سے قبل ملک بھر میں موبائل فون سروس بند کر دی گئی ہے جس سے پولنگ کا عمل بھی متاثر ہوا ہے جب کہ سیاسی رہنما حکومت کے اقدام پر تشویش کا اظہار کر رہے ہیں۔

اب اس حوالے سے پی پی چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا اہم بیان سامنے آیا ہے اور انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر کیے گئے اپنے ٹویٹ میں ملک بھر میں بند کی گئی موبائل فون سروس  فوری طور پر بحال کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

الیکشن 2024 پاکستان: شہری پولنگ اسٹیشن کی معلومات حاصل کرنے سے قاصر

بلاول بھٹو کا اپنے پیغام میں کہا ہے کہ انہوں نے موبائل فون کی بندش پر پارٹی کو الیکشن کمیشن اور عدالتوں سے رجوع کرنے کو کہا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں